Thursday, 6 December 2018

Passport value

دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ مُسلم ملک کا ، UAE کے پاسپورٹ والے 167 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں.........
کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا تیسرا نمبر ، پھر بھی پاکستانی 35 ملکوں میں بلا ویزا جاسکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی بار دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے حصے میں آیا ہے ۔ یہ ملک متحدہ عرب امارات ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سےجاری فہرست میں یو اے ای کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا۔
پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ ممالک انٹری کی اجازت کو قرار دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے 167 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں، جس کے بعد دوسرا نمبر مشترکہ طور پر سنگاپور اور جرمنی کے حصے میں آیا ، جن کے شہریوں کو 166 ممالک میں ویزے کی ضرورت نہیں۔
ڈنمارک، سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، فرانس، اٹلی، اسپین، نیدرلینڈ، ناروے، جنوبی کوریا اور امریکا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے، جن کے شہریوں کے لیے 165 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت موجود ہے۔چوتھے نمبر پر بیلجیئم، آسٹریا، یونان، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، جاپان اور برطانیہ رہے، جن کے شہریوں کو یہ چھوٹ 164 ممالک میں حاصل ہے۔ چیک ریپبلک اور ہنگری کے پاسپورٹس رکھنے والے 163 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں اور یہ پانچویں نمبر پر ہیں۔
بھارت اس فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہے جس کا پاسپورٹ رکھنے والے 65 ممالک میں ویزہ فری انٹری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر 29 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے حقدار ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سہولت صرف 35 ممالک کے لیے ہے اور اس طرح وہ تیسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا جبکہ دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ عراق رہا جس کے شہریوں کو 32 ممالک میں یہ سہولت حاصل ہے۔ حیران کن طور پر خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام اس فہرست میں پاکستان سے ایک درجے اوپر ہے اور وہاں کے شہریوں کو 36 ممالک میں یہ سہولت ملتی ہے۔
پاکستانیوں کے لیے ان ممالک کی تعداد 35 ہے مگر ان میں سے بھی صرف 8 ممالک ایسے ہیں جو بغیر ویزا کے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں (دنوں کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے)۔
باقی ممالک میں آپ کو وہاں پہنچنے پر ویزا لینا پڑتا ہے، کچھہ میں ویزا آن ارائیول کے ساتھہ ای ویزا کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ باقی مقامات پر ای ویزا لینا پڑتا ہے جبکہ 7 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
جہاں ویزہ کی ضرورت نہیں (مگر پاسپورٹ ہونا ضروری ہے)
ڈومینیکا (کیریبین جزائر کا چھوٹا ملک) 180 دن تک بغیر ویزے کے قیام ممکن
ہیٹی (کیریبین جزائر میں ایک ملک) 90 دن تک قیام ممکن
مائیکرونیشیا (بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک) 30 دن تک قیام ممکن
قطر (مشرق وسطیٰ کا ملک) 30 دن تک قیام ممکن
سینٹ وینسیٹ و گرینا ڈائنز (امریکا کے قریب واقع ایک چھوٹا ملک) 30 دن تک قیام ممکن
ٹرینیڈا ڈو ٹوباگو (امریکی ملک)
وانواتو (آسٹریلیا کے قریب واقع ملک) 30 دن تک قیام ممکن
سیشلیس (بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل ملک) 30 دن تک قیام ممکن
پہنچنے پر ویزہ دینے والے ممالک
کیپ ورڈی (مغربی افریقی ملک)
کوموروز (بحر ہند میں واقع جزیرہ نما ملک) 45 دن کے لیے
مالدیپ (جنوبی ایشیائی ملک) 30 دن
موریطانیہ (افریقی ملک)
موزمبیق (افریقی ملک) 30 دن
نیپال (جنوبی ایشیائی ملک) 90 دن
جمہوریہ پلاﺅ (بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پر مشمل ملک) 30 دن
سامووا (بحر الکاہل میں واقع ایک چھوٹا ملک) 60 دن
صومالیہ (افریقی ملک) 30 دن
ٹوگو (افریقی ملک) 7 دن
مشرقی تمور (انڈونیشیاءکے ساتھ واقع چھوٹا سا ملک) 30 دن
تووالو (آسٹریلیا سےکچھہ دور واقع دنیا کا چوتھا چھوٹا ترین ملک) 30 دن
پہینچے پر ویزہ/ای ویزہ والے ممالک
کمبوڈیا (ایشیائی ملک) 30 دن کے لیے
گنی بساﺅ (افریقی ملک) 90 دن
مڈغاسکر (افریقی ملک) 90 دن
روانڈا (افریقی ملک) 30 دن
یوگنڈا (افریقی ملک)
ای ویزہ دینے والے ممالک
ترکی (ایشیا اور یورپ کے سنگم میں واقع ملک)
میانمار (ایشیائی ملک) 28 دن
ملائیشیا (ایشیائی ملک) 30 دن
لیسوتھو (جنوبی افریقی ملک) 14 دن
کینیا (افریقی ملک)90 دن
گبون (افریقی ملک)
ایتھوپیا (افریقی ملک)
جبوتی (افریقی ملک)
آئیوری کوسٹ (افریقی ملک)
آذربائیجان (وسطی ایشیائی ملک

No comments:

Post a Comment